اسلام آباد، 8 اکتوبر (اے پی پی): وزیراعظم عمران خان چین کے سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے جہاں وہ چینی قیادت سے علاقائی اور دو طرفہ اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔وہ  زراعت، صنعت اور سماجی واقتصادی شعبوں میں تعاون سمیت چین پاکستان اقتصادی راہداری کے لائحہ عمل کے تحت منصوبوں کو توسیع دینے سے متعلق امورپربھی بات چیت کرینگے۔

وزیر اعظم کا اس سال کے دوران یہ تیسرا دورہ ہے جو کہ پاک چین تعلقات کی بلدیوں کا عکاس ہے۔حکومتی وزارء مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں اس دورے کو نہایت اہم قرار دے رہے ہیں۔

توقع ہے کہ وزیراعظم بیجنگ میں چین پاکستان بزنس فورم سے بھی خطاب کریں گے جس کا مقصد دونوں ملکوں کے مابین معاشی اور تجارتی وفودکے تبادلوں کومزیدفروغ دیناہے۔وہ دورے کے دوران چینی تاجروں اورمختلف کمپنیوں کے سربراہوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

سورس وی این ایس اسلام آباد