اسلام آباد، 11 جون (اے پی پی ): رکن قومی اسمبلی ملک احمد حسین ڈیہڑ   نے وفاقی    بجٹ   2021-22 کے  حوالے   سے اپنے  تاثرات کا اظہا ر کرتے ہوئے کہا ہے کہ  بجٹ میں کاروباری  ا فراد اور سرمایہ کاروں  کیلئے بہت کچھ رکھا  گیا ہے   ،  وزیر اعظم عمران خان ملک میں بزنس لانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے  کہا کہ  پچھلے حکومتوں میں  پیش کیے جانے  والے  بجٹ  گورکھ دھندہ ہوتے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے دور حکومت میں    زراعت میں تبدیلی آئی ہے، کسان خوشحال ہوا ہے۔