کرتارپور، 09نومبر(اے پی پی ):وزیر اعظم عمران خان  نے تاریخی  کرتارپور راہداری  کا  افتتاح کر دیا ۔جس سے  ضلع ناروال  میں  گوردوارہ دربار صاحب میں آنے  والے  سکھ یاتریوں  کو داخلے میں سہولت ملے  گی ۔ کرتارپور رہداری کی تزئین و آرائیش  ریکارڈ مدت میں مکمل  کی گئی ہے اور اب یہ  دنیا کا سب سے بڑا سکھ  گوردوارہ بن گیا  ہے ۔ راہداری  کا  سنگ بنیاد رکھنے  کی تقریب گزشتہ  سال 28 نومبر  کو منعقد ہوئی تھی ۔

سورس: وی  این ایس، اسلام آباد