اسلام آباد،30 ستمبر  (اے پی پی): وزیر اعظم عمران خان کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب پاکستان کے سوشل میڈیا کے ساتھ ساتھ پوری دنیا میں سماجی رابطوں کی ویب  سائیٹس پہ توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

وزریر اعظم عمران خان نے جہاں کشمیر کا مقدمہ پوری دنیا کے بڑے فورمز پہ اٹھایا وہیں اسلاموفوبیا، تحفظ ناموس رسالت جیسے حساس موضوع پہ بھی مغربی ممالک میں ہونے والے پروپیگنڈا کا جواب دیا۔

سوشل میڈیا پہ سکالرز، فنکاروں اور سوشل ایکٹیوسٹ کے ساتھ ساتھ مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والوں نے خطاب کو سراہا۔ وزیر اعظم کے خطاب نے نہ صرف پاکستانی قوم بلکہ پوری امت مسلمہ میں جوش و ولولے کی ایک نئی روح پھونک دی ہے۔

وی این ایس اسلام آباد