اسلام آباد ، 16 ستمبر ( اے پی پی ): اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے وزیر اعظم عمران خان 23ستمبر کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ہمراہ نیویارک روانہ ہوں گے جبکہ 27ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے تاریخی خطاب کریں گے جس میں وہ کشمیر کے بیانیہ کو موثر اندازمیں پیش کریں گے۔
وزیر اعظم کے اس دورے سے قومی اور بین الاقوامی سطح پر بہت سی امیدیں وابستہ ہیں کیونکہ اس سے مسئلہ کشمیر اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت و بربریت کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے میں مدد ملے گی ۔
اس کے علاوہ وزیر اعظم کی بین الاقوامی رہنماوں اور امریکی صدر ٹرمپ اور امریکہ میں مقیم پاکستانی سرمایہ کاروں اور تاجروں سے ملاقاتیں بھی اس دورہ کا ایک اہم حصہ ہیں۔وزیر اعظم نے اس دورہ کے دوران سفراور رہائش کے لیے حکومت کی کفایت شعاری مہم کو مد نظر رکھا ہے جس کا مقصد قومی وسائل کو بچانا اور انہیں ملکی تعمیر و ترقی کے لیے استعمال کرنا ہے ۔
اے پی پی/سعیدہ/قرۃالعین