اسلام آباد، 22جولائی(اے پی پی ):وزیر اعظم عمران خان نے  واشنگٹن میں عوامی   جلسے  سے خطاب کر کے  نئی روایت ڈال دی ہے،کپتان کے خطاب   کو سننے کیلئے  امریکہ  کی کئی  ریاستوں  سے ہزاروں  کھلاڑیوں  نے واشنگٹن کا رُخ کیا۔20ہزار افراد کی گنجائش والے سٹیڈیم  کیپیٹل ون  ایرینا   بھی کم  پڑ گیا تو کھلاڑی سٹیڈیم سے  باہر بھی خطاب سنتے رہے۔

وزیراعظم نے پاکستانیوں کو کہا  کہ  پاکستان اللہ کی  خاص نعمت ہے،انہوں نے کہا کہ  پاکستان کی خدمت  کر کے  اسے ہر سال ایک نیا  ملک بنانا ہے۔عمران خان  نے کہا کہ   تعلیمی اصلاحات   میں  میرٹ سب سے اہم ہے۔عمران خان نے کہا کہ پاکستان  کے قدرتی وسائل  سے بھرپور  فائدہ  اٹھایا جائے گا۔

جلسے میں عوا می  جوش  وخروش دیدنی تھا۔عوام کا خیا ل  ہے کہ پاکستان  کی ساکھ کو بہتر  بنانے  کیلئے  عمران خان آخری چوائس ہے۔

یاد رہے  کہ واشنگٹن  میں کسی بھی  پاکستانی وزیر اعظم کا یہ پہلا عوامی  جلسہ  ہے۔

اے پی پی /حمزہ/حامد