سیالکوٹ ، 10جون  (اے پی پی): سیالکوٹ چیمبرز آف، کامرس کے صدر قیصر بریار نے   کہا  ہے کہ  وزیر اعظم عمران خان کی کاروبار  دوست   پالیسیوں کی   ماضی  میں  مثال  نہیں  ملتی ، ان  کی    قیادت میں  ملک    ترقی کی   راہ  میں     چل    پڑا ہے ۔

 انہوں نے یہ بات   پی ٹی آئی میں شمولیت کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ کاروباری برداری وزیر اعظم عمران خان کی کاوشوں کی معترف ہے  کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ اس ملک کے عوام مسائل عمران خان ہی حل کریں گے۔

قیصر بریار نے  کہا کہ  وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے سیالکوٹ کے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کے لیے منتخب کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ انشاء اللہ کامیابی حاصل کریں گے اور عوامی خدمت کے لیے  پاکستان تحریک انصاف کے مشن کی تکمیل میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔