کوئٹہ، 07 مارچ ( اےپی پی): روزمرہ ضروریات کی چیزوں کی قیمتوں میں کمی کے بعد کم آمدنی والے طبقات جو پہلے ہی مہنگائی سے سب سے زیادہ متاثر تھے اب عوامی حکومت کی مہنگائی کے خاتمہ کی کوششوں پر ممنونیت کا اظہار کررہے ہیں جاننے کیلئے دیکھتے ہیں – محمد بلال اعوان کی اس رپوٹ میں۔۔۔۔

منتخب عوامی حکومت کا ہاتھ ہمیشہ عوام کی نبض پر ہوتا ہے۔ روزمرہ ضرورت کی چیزوں کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے نے گذشتہ دنوں کم آمدنی والے طبقات کو بری طرح متاثر کیا۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے اقدامات کی بدولت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں واضح کمی رونما ہوئی ہے۔ کوئٹہ کے شہری اس موقع پر اطمینان کا اظہار کررہے ہیں۔

حکومت کی جانب سے شہریوں کے لئے یوٹیلٹی اسٹورز پر مناسب قیمت پر ضرورت اشیاءفراہم کی جارہی ہیں، صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں عوام کی سہولت کے لئے مختلف مقامات پر قائم ان یوٹیلٹی اسٹورز پر روز مرہ استعمال کی اشیاءآٹا چینی، آئل سمیت خوردو نوش ارزاں نرخوں پر دستیاب  ہیں ۔اس موقع پر شہریوں کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے یوٹیلٹی اسٹور پر تمام اشیاءبازار سے مناسب قیمت پر دستیاب ہیں جو کہ مہنگائی میں ایک قسم کا  بہترین ریلیف ہے۔

 یوٹیلٹی اسٹورز پر دستیاب اشیاءبازارں میں مہنگے داموں فروخت کی جاتی ہیں جن میں بعض اوقات منافع خور تاجروں کی بدنیتی کے باعث مقررہ ریٹ سے کہیں زیادہ مہنگی فروخت کی جاتی ہیں تاہم حکومت کی جانب سے قائم ان یوٹیلٹی اسٹورز سے سفید پوش طبقے کا بھرم رہ جاتا ہے۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے یوٹیلٹی اسٹورز پر سبسڈی سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے یوٹیلٹی اسٹورز سے خریداری کریں ۔