لاہور ،12 اکتوبر(اے پی پی ):قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کی روک تھام اور شہر میں آٹے اور چینی کی ڈیمانڈ اینڈ سپلائی بہتر بنانے کے لئے ڈی سی لاہور سرگرم ہیں ۔ عوام کو مقرر کردہ قیمت پر اشیاء ضروریہ کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ڈی سی لاہور نے مختلف مارکیٹوں میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لیا۔