اسلام آباد،08 اپریل(اے پی پی ):وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے قوم سے اپیل کی ہے کہ شب برات کو اہتمام کیساتھ منایا جائے تاہم احتیاطی تدابیر کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ذکرواذکار اور عبادات کا اہتمام گھروں میں کیا جائے۔

 بدھ کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شب برات فضیلتوں اور رحمتوں والی رات ہے اس بابرکت رات میں کرونا کی وباء سے بچاؤ کیلئے اللہ تعالی کے حضور خصوصی دعائیں مانگی جائیں اور  تمام عالم انسانیت سے اس وباء کو ٹالنے کیلئے اللہ تبارک و تعالی سے رجوع کیا جائے ۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ عوام بڑے اجتماعات سے گریز کریں اوراپنے اپنے گھروں میں عبادت، ذکر و اذکار کا اہتمام کریں۔

اے پی  پی /حمزہ/حامد