اسلام آباد ، 11 ستمبر ( اے پی پی ): ٹرانسپورٹ کی دنیا میں آئے روز حیرت انگیز ترقی ہو رہی ہے اور اب برقی گاڑیاں روایتی ٹرانسپورٹ کی جگہ لے رہی ہیں۔ ان گاڑیوں سے نہ صرف ایندھن کی بچت ہو گی بلکہ ماحولیاتی آلودگی میں بھی کمی واقع ہو گی۔

وزیر اعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کہتے ہیں کہ پاکستان میں برقی ٹرانسپورٹ کی پالیسی پر کام ہو رہا ہے۔

برقی موٹر گاڑیاں  شاندار کارکردگی کی حامل ہوتی ہیں اور ان کو ایک بار چارج کرنے کے بعد 650 کلومیٹر کا سفر طے کیا جا سکتا ہے۔اب چونکہ  ان گاڑیوں کی قیمتیں بھی تیزی سے کم ہو رہی ہیں،امید کی جا سکتی ہے کہ جلد ہی ایسی ماحول دوست گاڑیاں پاکستان کے شاہراہوں پر بھی بھاگتی نظر آئیں گی۔

وی این ایس اسلام آباد