اسلام آباد، 4 نومبر (اے پی پی): وطنِ عزیز کا ہر فرد آزاد ہے اور تمام سیاسی جماعتوں کو اجتماع اور احتجاج کا حق حاصل ہے۔ جمعیت علماء اسلام (ف)نے جب آزادی مارچ کا اعلان کیا تو  اسی آزادی کے مدِنظر منتخب جمہوری حکومت نے انہیں اسلام آباد میں پڑاؤ کی اجازت دے دی۔ اب احوال یہ ہیں کہ وفاقی درالحکومت کی مرکزی شاہراہ ،کشمیر ہائی وے پر کنٹینر کا سٹیج بنا کر اسے بلاک کر دیا گیاہے جس کے سبب  مقامی رہائشیوں، طالب علموں، بیماروں اورمسافروں کو شیدید مشکلات کا سامنا ہے۔اسلام آباد کا سب سے بڑااتوار بازار بند ہے اور دیہاڑی دار ٹھیلے والے اور مزدور روٹی روزی کے لیے بھی پریشان ہیں۔۔۔ ساٹ

سکیورٹی انتظامات کے پیش نظر ایک طرف میٹرو بس سروس بند ہے تو دوسری طرف پرائیویٹ ٹرانسپورٹ والے بھی کاروبار میں کمی اور متبادل راستوں کی وجہ سے زچ ہو چکے ہیں۔۔۔ ساٹ

دھرنے کی وجہ سے شہریوں کی زندگی مفلوج ہو چکی ہے اورمعمولات زندگی شدید متاثر ہیں۔

وی این این اسلام آباد