اسلام آباد،29جولائی(اے پی پی ):وزیرموصلات  وپوسٹل سروسزمراد سعید نے این ایچ اے میں  ای بلنگ کا افتتاح کر دیا، ای بلنگ

کی افتتاخی تقریب سے  خطاب میں وزیرموصلات نے کہا کہ  پاکستان تحریک انصاف کی حکومت  نے این ایچ میں   ای بلنگ کا وعدہ  پوراکردیا ہے ، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نےملک میں احتساب اورشفافیت کاعمل شروع کیا، جولوگ لوٹ مار کے پیسےنہیں دےرہےہیں ان سے نکلوائے جائیں گے۔ ملک میں بہترگورننس سےمتعلق وزیراعظم عمران خان ایک وژن رکھتے ہیں۔

وزیرموصلات کا کہنا تھا کہ  ٹینڈرز کے نظام میں خامیاں دورکرنے کی کوشش کررہے ہیں،این ایچ اے میں  ای بلنگ کا وعدہ کیا پوراکردیا، ادارے میں احتساب کا عمل جاری  ہے،کچھ کیسزنیب کو بھیجے ہیں، این ایچ اےکوخودمختار اورسیاسی عمل دخل سےپاک کر کے منافع بخش ادارہ بنائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ  ای بلنگ سے کمیشن کلچر کا خاتمہ ہو گا، شفافیت آئے گی، منصوبوں پرسب چیز یں واضح ہو ں گی، ملک بھر کی سڑکیں موبائل ایپ سے  منسلک کر رہے ہیں، اب تک 7سو کروڑ روپے وصول کیےہیں، ایچ اے کےریونیو میں اضافہ ہو رہا ہے ادارے کومستحکم کیا جارہا ہے۔

وزیرموصلات نے مزید کہا ہم نے448کنال اراضی واگزارکرائی ہے، حکومت اپنےوسائل عوام کی فلاح وبہبودپرخرچ کرےگی، سرکاری گاڑیوں کاغلط استعمال روکنےکےلیےاین ایچ اےنےنیلامی کی۔

عمران خان کے دورہ امریکا کے حوالے سے مراد سعید  کا کہنا تھا کہ  وزیراعظم کادورہ امریکاکفایت شعاری کی ایک مثال ہے، وزیراعظم جب امریکا گئے تو دنیا نے ہمارامقدمہ سنا، دنیا نے ہماری قربانیوں کوخراج تحسین پیش کیا۔

اے پی پی /حمزہ/حامد