لاہور ،5جون  (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ وفاق اور صوبوں میں بجٹ آسانی سے منظور ہوگا، عوامی فلاح کا بجٹ ہے، بجٹ کی منظوری میں کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہیں ہے، تمام اتحادیوں نے بجٹ میں اپنی حمایت کا یقین دلایا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے تمام کارکن وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں متحد ہیں۔ جہانگیر ترین اور ان کے ساتھی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں۔ جہانگیر ترین سمیت تمام اراکین وزیراعظم کے وژن پر یقین رکھتے ہیں، انہیں معلوم ہے کہ وزیراعظم عمران خان ناانصافی نہیں ہونے دیں گے۔