لاہور،7 جون (اے پی پی): وزیر زراعت  پنجاب  سید حسین  جہانیاں  گردیزی  نے  کورونا ویکسینیشن  آگاہی  متعلق  اپنے   پیغام  میں  کہا ہے کہ کورونا کی ویکسین لگوا کر اپنے خاندان اور پورے معاشرے کو محفوظ بنائیں، ویکسین لگوا کر ہی موذی وبا سے جان چھڑوا سکتے ہیں۔