اسلام آباد،26 مئی  ( اےپی پی): ٹائگرز فورس کی ممبر ڈاکٹر حرا نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جن کو میڈیکل سہولت نہیں ملتی  ان کے لیے میڈیکل کیمپس لگائے، انہوں نے مزید کہا کہ میں عمران خان کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ انہوں نے ہمیں داد  دی۔ ایک اور ممبر سوشل میڈیا اکٹیویسٹ نے کہا کہ  ہم نے ایس او پیز فالو کروائے ہیں ،عمران خان کی طرف سے سرٹیفیکیٹ ملنے پر میں  شکریہ ادا کرتی ہوں۔

اسلام آباد ٹائگرز فورس کے ممبر اسفند یار نے کہا کہ لوگوں کے ساتھ حادثات ہوں تو 1122 کے ساتھ ساتھ  آپ کو ٹائگر فورس  بھی نظر آئے گی۔