اسلام آباد، 02جولائی (اے پی پی ):پارلیمانی  کرکٹ ٹیم کے کپتان اور  رکن قومی اسمبلی مخدوم زین قریشی نے اے پی پی  سے خصوصی  گفتگو کرتے ہوئے کہا  ہےکہ پارلیمانی ٹیم نے پہلا ورلڈ کپ جیت کر تاریخ رقم کی ہے لیکن میڈیا نے اس کی کوریج نہیں کی ۔میڈیا کو چاہیےتھا کہ عوام کو لمحہ بہ لمحہ آگاہ کرتے ۔ہم مستقبل  میں اسپیکر قومی اسمبلی کی سپورٹ سے میڈیا کو انوالو کرنا چاہیں گے اور نیوزی لینڈ کھیلنے جائینگے تو پارلیمانی خواتین کی ٹیم بھی لے کرجائیں گے۔

سورس: وی این  ایس، اسلام آباد