اسلام آباد، 25ستمبر  (اے پی پی): سال  2018 اور 2019کو پاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی کا سال قرار دیا جاسکتا ہے کیونکہ ان دو سالوں میں بہت سی نئی فلمیں بنائی گئیں جن کی وجہ سے لالی ووڈ کی بحالی شروع ہو گئی  اور ان فلموں نے بے پناہ بزنس کیا ۔ ان دو سالوں میں فلم انڈسٹری ایک مرتبہ پھر اپنے پاٶں پر کھڑی ہوگئی۔

اے پی پی سے گفتگو  کرتے ہوئے پاکستانی ہدایت کار جواد شریف کا کہنا تھا کہ فلم انڈسٹری کی بحالی تو شروع ہو چکی ہے لیکن اگر ایک جیسی فلمیں بنائی گئیں تو لوگوں کی دلچسپی کم ہو سکتی ہے اس کے لیے خود مختار فلم میکنگ کی حوصلہ افزائی کرنی ہوگی اور منفرد موضوعات  پر بھی کام کرنا ہوگا۔

تاہم  اگر فلم دیکھنے کے شوقین افراد کو لالی ووڈ کی حوصلہ افزائی کے لیے عمدہ موضوعات پر اچھی فلمیں بنا کر دکھائی جائیں تو وہ ضرور دیکھیں گے۔

وی این ایس، اسلام آباد