اسلام آباد، 02 اگست (اے پی پی): پاکستان میں میڈیا آزاد ہے اور اسے ریاست کے چوتھے ستون کی سی حیثیت حاصل ہے  مگر اس کے ساتھ تصویر کا دوسرا  رُخ  دیکھا جائے  تو میڈیا ایک صنعت کی صورت بھی اختیار کر چکا ہے جس کا مقصد حکومت کی کاکردگی اور عوام کو معلومات پہنچانے سے زیادہ منافع کمانا ہے۔ اسی لیے حال ہی میں کئی میڈیا ہاوسز نے ملازمین کو نوکری سے برطرف کر دیا ہے۔

اس مسئلے پر ماہرین کا کہنا ہے کہ میڈیاکو اپنے بزنس ماڈل پر توجہ دینی ہو  گی۔  چونکہ سوشل میڈیا سے خبریں آسانی سے حاصل ہو رہی ہیں مگر انسانی وسائل کو نظر انداز کرنا بہتر نہیں ۔

کئی طالب علم یونیورسٹی سے میڈیا کی اسناد حاصل کر رہے ہیں، ایسے میں جدید ٹیکنالوجی کو اپنانے کے علاوہ پڑھے لکھے اور با ہنر نوجوانوں کو برسرروزگار کرنے اور ذمہ دارانہ صحافت کو رائج کرنے کا عمل ملک کے وسیع مفاد میں ہو گا ۔

اے پی پی/سہیل/قرۃالعین