اسلام آباد، 15 جنوری (اے پی پی): انٹر بورڈ سپورٹس کمیٹی کے زیر اہتمام پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے پاکستان انٹر بورڈ سپورٹس گالا 2020 ، کھیلوں کا رنگین کنوس سجانے کے بعد آج اختتام پذیر ہو گیا۔ وزیر بین الصوبائی روابط ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور وفاقی سیکرٹری انفارمیشن اکبر حسین درانی اختتامی تقریب پر مہمانِ خصوصی تھے۔

اس موقع پر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے بتایا کہ تقریب میں 26 بورڈز کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ (ساٹ 850 بچیوں نے 1100 سو بچوں نے۔۔۔۔۔)

وزیر بین الصوبائی روابط نے زور دیا کہ صوبے بجٹ میں کھیلوں کو خصوصی توجہ دیں کیوں کہ اختیارات کی تحلیل کے بعدیہ ذمہ داری اب صوبوں پر عائد ہوتی ہے۔ (ساٹ)

ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ نےآمنہ عمران نے اس نوعیت کی تقریبات کو سیف گیمز کے لیے پہلا زینہ قرار دیا اور حکومتی سرپرستی کو سراہا۔ (ساٹ)۔

شائقین جہاں کھیلوں سے لطف اندوز ہوئے وہیں موسیقی نےحاضرین کو تازہ دم رکھا اور آخر میں ٹائیکانڈو اور مارشل آرٹس کی پیشکش نے ماحول کو نئی رونق بخشی۔

وی این ایس اسلام آباد