اسلام  آباد ، 14 اگست (اے پی پی ):پاکستان بحریہ نے یوم آزادی پرخصوصی نغمہ “پرچم پاکستان کا” جاری کردیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق یہ نیا نغمہ پاکستانیوں کی وطن سے چاہت کی بھرپورعکاسی کرتا ہے۔ اس نغمے میں دھرتی کی رونقوں ،رنگوں اور اس سے جڑی محبتوں کا اظہار ہے۔نغمے  میں  پرچم کی سربلندی اور حرمت کے لیے قوم کے عزم و حوصلے کو اجاگر کیا گیا ہے۔