اسلام آباد، 03ستمبر  (اے پی پی): پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ایک سال کے عرصہ میں پاکستان ریلوے میں نمایاں کامیابی حاصل کی ۔ 24 نئی مسافر ٹرینیں چلائی گئیں ، آمدنی 49.50   بلین روپے سے 54.59  بلین روپےتک پہنچ گئی۔ اس کے علاوہ خسارہ 36 بلین سے 32 بلین کو پہنچا اور اس میں 4 بلین روپے کی کمی آئی ہے۔

نئی چلائی گئی 24 ٹرینیوں کو راولپنڈی اور لاہور میں نصب اور آراستہ کیا گیا ہے ۔  ان ٹرینیوں کی وجہ سے آٹھ ملین نئے مسافروں نے ریلوے کی سہولیات سے فائدہ اٹھایا اور آمدنی میں پانچ بلین روپے کا اضافہ ہو اور اب مسافروں کی تعداد 70 ملین ہو گئی ہے۔

حکومت کے ان اقدامات کی وجہ سے مسافر وقت کی پابندی، صفائی، اور جدید سہولیات کی وجہ سے ریلوے پر اعتماد کر رہے ہیں۔

اے پی پی/سہیل/قرۃالعین