اسلام آباد، 29 نومبر(اے پی پی ):منیجنگ ڈائریکٹرپاکستان ریلوے کیرج فیکٹری راحت مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے کیرج فیکٹری 1970 سے اب تک دو ہزار نئی کوچز بنا چکی ہے اور بائیس سو سے زیادہ کوچز کی مرمت کر کے اسے قابل سفر بنا چکی ہے۔

اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈی کیرج فیکٹری راحت مرزا نے بتایا کہ فیکٹری کی موجودہ صلاحیت ایک سو تیس کوچز سالانہ بنانے کی ہے جس کو مستقبل قریب میں بڑھا کر ایک سو چوالیس کوچز سالانہ کر لیا جائے گا تا کہ ملک میں ریلوے مسافروں کو سفری سہولیات بہتر دی جا سکیں۔
ان کاکہناتھاکہ ماضی میں پی ایس ڈی پی پروجیکٹس کی کمی کی وجہ سے فیکٹری نئی کوچز نہیں بنا سکی لیکن تا حال پرانی کوچز کی مرمت کا کام جاری رہتا ہے جس میں ہر ماہ دس سے بارہ کوچز کی مرمت کر کہ نظام میں شامل کیا جاتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ایک بین الاقوامی ادارے سے ایک نیا ٹینڈر کیا گیا ہے جس کے تحت دو سو تیس نئے ڈیزائن کی کوچز بھی فیکٹری میں بنائی جائیں گی تا کہ پاکستان میں ریلوے کے مسافروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو پورا کیا جا سکے۔
راحت مرزا کا مزید کہنا تھا کہ سی پکب، پاکستان مںا جدید ریلوے کے نظام کی طرف اہم پشی رفت ہو گا۔ اس کے تحت کیرج فیکٹری مں ریلوے کا انفراسٹرکچر نئے سرے سے بنایا جائے گا، جو جدید ریلوے نظام کی بناددی اکائی ہے۔
سورس: وی این ایس، اسلام آباد