لاہور، 4 دسمبر (اے پی پی):دی نیٹورک ون  ( یو کے ) کی  صدر جولین بولڈنگ نے کہا کہ پاکستان میں پہلی دفعہ آ کر بہت اچھا لگا۔ پاکستان سمیت دیگر ترقی پذیر ممالک کو ڈیجٹل کمونیکیشن کی طرف آنا چاہئے۔

لاہور میں  منعقدہ 31ویں  ایڈ ایشیاء  میلہ  کے موقع  پر اے پی پی  سے خصوصی  گفتگو میں انہوں نے کہا کہ یہ زمانہ سوشل میڈیا کا ہے اور ایڈورٹائزنگ انڈسٹری میں ڈیجٹل کمیونیکیشن نے ایک خاص مقام حاصل کر لیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ 30سال بعد ایڈ ایشیاء کی دوبارہ آمد ہوئی ہے جس میں ایشیاء کی بڑی ایڈورٹائزنگ کمیونیکیشن کمپنیزشرکت کر رہی ہیں جو کہ بہت سود مند ثابت ہو گی۔ پاکستان ثقافت کے حوالے سے بہت اہمیت کا حامل ہے اور اس طرح کے پروگرام ہونے چاہئے۔

سورس: وی  این ایس،  لاہور