اسلام آباد ،28مارچ(اے پی پی ): پاکستان میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 11 ہوگئی اور ملک بھر میں سب سے زیادہ

5 ہلاکتیں اب تک پنجاب میں ہوئی ہیں جب کہ ملک میں مزید نئے کیسز کے بعد سرکاری اعدادو شمار کی مطابق  کیسز کی تعداد   1408 تک جا پہنچی ہے.

پنجاب میں آج کورونا وائرس کے مزید 7 کیسز سامنے آئے ہیں جس کی تصدیق محکمہ صحت کی جانب سے کی گئی ہے۔

محکمہ صحت کےمطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مجموعی تعداد 490 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت  پنجاب کی مطابق  لاہور میں 116 گجرات 51، جہلم 19، راولپنڈی 15، گوجرانوالہ 9، فیصل آباد 9، ڈی جی خان 5، ملتان 3، منڈی بہاوالدین 4 اور  سرگودھا،میانوالی، ننکانہ صاحب، نارووال میں 2 جب کہ  رحیم یار خان، اٹک اور  بہاولنگر میں ایک ایک کیس ہے۔

اس کے علاوہ خوشاب میں ایک، ملتان میں 48 اور ڈی جی خان میں 207 زائرین کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔پنجاب میں اب تک کورونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 5 ہے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں مزید 17 کیسز سامنے آنے کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 440 سے بڑھ کر 457 ہوگئی ہے۔

ہفتے کے روز سرکاری پورٹل پر اسلام آباد میں مزید 12 کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔ نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد شہر میں کیسز کی مجموعی تعداد 39 ہوگئی ہے۔

بلوچستان میں سرکاری پورٹل کے مطابق صوبے میں مزید 2 کیسز سامنے آنے کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 133 ہوگئی ہے۔

بلوچستان میں بھی کورونا وائرس سے ایک شخص جاں ہوچکا ہے۔

گلگت بلتستان میں آج ہفتے کے روز اب تک کورونا کے مزید 4 کیسز سامنے آچکے ہیں ۔

گلگت بلتستان میں مزید 4 کیسز کے بعد علاقے میں مجموعی کیسز کی تعداد 107 ہوگئی ہے۔

گلگت میں بدھ کے روز 2 مریض صحتیاب ہوئے تھے جس کے بعد صحتیاب مریضوں کی تعداد 6 ہوگئی تھی۔

گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کی تشخیص کرنے والے ڈاکٹر اسامہ خود بھی اسی مہلک وبا سے انتقال کرچکے ہیں۔

خیبر پختونخوا میں جمعے کو کورونا وائرس کے مزید 57 کیسز سامنے آئے جس کے بعد صوبے میں وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 180 ہوگئی ہے جب کہ صوبے میں اب تک اموات کی تعداد 3 ہے۔

جمعرات کے روز میرپور آزاد کشمیر ایک اور مریض میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد آزاد کشمیرمیں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 ہوگئی ہے۔

اے پی پی /صاءمہ/ریحانہ