لاہور، 4 دسمبر (اے پی پی): 31ویں  ایڈ ایشیاء  میلہ  کے موقع  پر اے پی پی  سے خصوصی  گفتگو میں کونسل جنرل آف فن لینڈ ولی ایرولا نے کہا ہے کہ ایڈ ایشیا کانفرنس میں شرکت کرکے بہت خوشی ہوئی ہے اور سب سے بڑی بات یہ ہے کہ تیس سال بعد پاکستان میں منعقد ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کے ہمارا تعلق میڈیا سے ہے اس لیے پاکستان کے بارے میں ہم بہت سی منفی خبریں سنتے رہے لیکن اب واپس جا کر دوستوں کو بتائیں گے کہ پاکستانی ایک پرامن ملک ہے۔کیونکہ دنیا بھر میں پاکستان کو ایک دہشت گرد ملک کی حیثیت سے جانا جاتا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ پاکستان جیسا خوبصورت اور مہمانوں کو خوش آمدید کہنے والا ملک ہی نہیں دیکھا۔انہوں نے کہا کہ وہ بہت پرامید ہیں کہ پاکستان کا مستقبل بہت روشن ہے اور میں دنیا بھر کے لوگوں کو پیغام دیتا ہوں کہ وہ پاکستان ضرور آئیں۔

سورس: وی  این ایس،  لاہور