راولپنڈی،28 مارچ (اے پی پی ):کرونا وائرس کی وبا کے پیش نظر اور وزیر اعظم پاکستان کے احکامات کی روشنی میں  پاکستان پوسٹ نے  پینشن کی ادائیگیاں گھر گھر  دینا شروع کر دیں۔

 راولپنڈی میں شدید بارش اور موسم کی تبدیلی کی پرواہ کیے بغیر  پاکستان پوسٹ کا عملہ ڈاک خانوں سے پینشن کے اندراج کے بعد بزرگ پاکستانی پینشروں کو پینشن کی ادائیگیاں انکے گھر جاکر کر رہا ہےاور صبح سے لے کر شام تک ہر روز پاکستان پوسٹ کا عملہ حکومتی احکامات پر عمل پیرا ہے۔

بزرگ پینشنر  نے پاکستان پوسٹ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے موجودہ صورتحال میں حکومت کے اس احسن قدم  پر   اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

پینشن کی گھر گھر ادائیگیاں نا صرف پینشنرز کیلیے خوشخبری ہے بلکہ وزیر اعظم عمران خان کے حقدار کا حق دہلیز پر پہنچانے کے ویژن کا عملی مظاہرہ بھی ہے۔

اے پی پی /حمزہ رحمٰن/قرۃالعین