اسلام آباد27 دسمبر(اے پی پی ):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و تخفیف غربت اور چیئرپرسن احساس پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے  کہ کرپشن سے پاک ایک حقیقی فلاحی ریاست ہماری منزل ہے اور اس منزل تک پہنچنے کے لیے حکومت اور میڈیا کو مل کر کوشش کرنی ہے۔پاکستان کا مثبت امیج دنیا تک پہنچانے میں اے پی پی کا اہم  کردار ہے ۔

جمعہ کو  ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے سرکاری خبر رساں ادارے ‘‘ اے پی پی’’ ہیڈ کوارٹر  کا دورہ کیا  ۔  اے پی پی پہنچنے پر ایم ڈی اے پی پی ڈاکٹر طارق محمود ،ایگزیکٹو ڈائریکٹر غواث خان ، نیوز ڈائریکٹر شفیق قریشی اور دیگر عہدیداروں نے معاون خصوصی کو خوش آمدید کہا۔

اس موقع پر  گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے پاکستان کے مثبت امیج کو دنیا تک پہنچانے اور حکومت کے مختلف فلاحی پروگراموں کی بہترین کوریج کے لئے اے پی پی کی کاوشوں کو سراہا ۔انھوں نے کہا  کہ عوام کی فلاح و بہبود اور ملک سے غربت کا خاتمہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات ہیں حکومت کے فلاحی منصوبوں کے ثمرات کو عوام تک پہنچانے اور عوام میں آگاہی پیدا کرنے کے حوالے سے میڈیا کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے۔

وی این ایس