لاہور5دسمبر(اے پی پی): 31ویں  ایڈ ایشیاء  کانفرنس   کے موقع  پر اے پی پی  سے خصوصی  گفتگو میں گلوبل سی سی او سنگاپور کے مالک تےگون ہن نے کہا ہے کہ انہوں نے ایسی کانفرنسز میں  بہت سے ممالک میں شرکت کی ہے لیکن یہ ایک بہت ہی سپیشل کانفرنس ہے کیونکہ پاکستان اس کی 30 سال بعد میزبانی کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب میں ائیرپورٹ سے باہر آ رہا تھا تو میزبانوں کی محنت نظر آرہی تھی کہ وہ کیسے اس ایونٹ کو کامیاب کرانے کے لیے محنت کر رہے ہیں۔  لاہور کے لوگوں کی میزبانی اور مہمان نوازی دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ملنے والا خلوص محبت دیکھ کر میرا دوبارہ پاکستان آنے کو دل کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ایسی کانفرنس سے پتہ چلتا ہے کہ ملک میں کس چیز کی قلت ہے اور کس چیز کی فراوانی ہے اور پاکستان میں ایڈورٹائزنگ انڈسٹری میں بے پناہ مواقع موجود ہیں ۔

اے پی پی /لاہور/حامد