لاہور،5دسمبر(اے پی پی):  ایڈ ایشیاء  کانفرنس  کے موقع  پر اے پی پی  سے خصوصی  گفتگو میں مینیجنگ ڈائریکٹر وارک ایشیا پیسیفک سنگاپور ایڈورک پینک نے کہا ہے کہ وہ پہلی دفعہ پاکستان آئے ہیں اور لاہور جیسا پر امن اور خوبصورت شہر انہوں نے پہلے نہیں دیکھا۔انہوں نے کہا کے مجھے پاکستان سے اس لیے بھی پیار ہے کہ ان کی والدہ نوشہرہ خیبر پختونخواہ میں پیدا ہوئی تھیں اس لیے مجھے لگ رہا ہے کہ میں اپنے گھر ہی واپس آیا ہوں۔انہوں نے کہا کہ یہاں آ کر دیکھا کہ دنیا بھر سے ایکسپرٹ آئے ہیں اور پاکستان کی ایڈورٹائزنگ  انڈسٹری میں پھلنے پھولنے کے وسیع مواقع موجود ہیں ہیں پاکستان کو اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے اور دنیا سے تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہیے۔

اے پی پی /لاہور/حامد