اسلام آباد، 01 اگست ( اے پی پی):  پشاور زلمی کے اشتراک سے  پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا  مکسڈ مارشل آرٹس ہفتہ سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے عامر خان باکسنگ ہال اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔

پشاور زلمی کے نوشیروان آفندی اور سیرے فائٹ نائٹس کے چئیرمین سعد خان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں مقابلوں کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا  کہ یہ مقابلے پہلی بار منعقد ہورہے ہیں جس سے کھلاڑیوں کو عالمی سطح پر کھیلنے کے موقع ملیں گے۔

انہوں نےکہا کہ سیرے فائٹ نائیٹ میں پاکستان بھر سے  26 ٹاپ فائٹرز حصہ لیں گےاور ایونٹ  انعامی رقم ایک ملین سے زائد رکھی گئی ہے۔ پشاور زلمی کےچئیرمین جاوید آفریدی نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان میں مکسڈ مارشل آرٹس کا بہترین ٹیلنٹ موجود ہے، یہ ایونٹ پاکستانی فائٹرز کے لیے صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین پلیٹ فارم ہے۔

چیئرمین سیرے فائٹ نائٹس سعد خان نے کہا کہ پشاور زلمی برانڈ سے اشتراک کے بعد ہمیں پاکستان میں مکسڈ مارشل آرٹس کے فروغ اور نوجوان فائٹرز کو اپنی پہچان بنانے میں مدد ملے گی۔

 

 

اے پی پی /احسن/حامد