اسلام آباد، 12ستمبر(اے پی پی ):پاکستان کامیابی سے کشمیر کا مسئلہ اقوام عالم میں اجاگر کر رہا ہے اور موجودہ حکومت بھارت کی نام نہاد جمہوریت کا اصل چہرہ سب کو دکھا رہا ہے۔ ایران، ترکی، یورپی یونین، امریکہ، یو این ایچ سی آر، سکیورٹی کونسل سبھی نہتے مظلوم کشمیریوں کے بنیادی حقوق کی تلفی پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔

پاکستان نے نہ صرف سفارتی سطح پر اس مسئلے کو اٹھایا ہے بلکہ بین الاقوامی میڈیا کی توجہ بھی اس طرف مبذول کرائی ہے۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ وہ کشمیر یوں کے اس وقت تک سفیر بنے رہیں گے جب تک کشمیر آزاد نہیں ہو جاتا۔

اے پی پی /ناہید/حامد