اسلام آباد، 01نومبر(اے پی پی ): پاکستان پیپلز پارٹی  کے سینٹر رحمان ملک نے کہا  ہے کہ کہ  بین الاقوامی ایئر پورٹس پر عوام کیلئے وائی  فائی  کی سہولت دی جاتی ہے مگر ہمارے ایئر پورٹس پر عوام اس سہولت سے محروم ہیں۔انہوں  نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پاکستان کے تمام ائیرپورٹ پر فری وائی فائی مہیا کیا جائے۔ وائی فائی کی سہولت  نہ ہونے  سے باہر سے آنے والے مسافروں کو رابطہ کرنے میں  شدید مشکلات درپیش  ہوتے ہیں ۔

اے پی پی ویڈیو نیوز سروس  سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سینٹر رحمان ملک نے  کہا کہ وائی فائی کی سہولت  نہ ہونے  سے باہر سے آنے والے مسافروں کو رابطہ کرنے میں  شدید مشکلات درپیش  ہیں ۔حکومت پاکستان کے تمام ائیرپورٹ پر فری وائی فائی مہیا کرے۔

بیرونی  ملک  سے موبائل ساتھ  لیکر آنے پر پابندی  کے حوالے  سے سینٹر رحمان ملک نے کہا کہ باہر سے موبائل لیکر آنے پر پابندی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے زیادتی ہے۔کم از کم ایک موبائل فون لیکر آنے کی اجازت ہونے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ دو موبائل فون ساتھ لانے پر ائیرپورٹ پر ڈیوٹی ختم کیجائے اور ہر مسافر کو کسی بھی ملک سے دو موبائل لانے کی فوری اجازت دی جائے۔

اے پی پی /سحر/حامد

https://vid.app.com.pk/vid/baeb