اسلام آباد، 11 ستمبر ( اے پی پی): پاکستان کے  کشمیر مؤقف کی بین الاقوامی سطح پر جیت ہوئی ہے اور بھارت کے لیے اتنے بڑے پیمانے پر ایسا ردعمل پاکستان کی کوشش سے اجاگر ہوا ہے۔ بھارت اس کی توقع نہیں کر رہا تھا۔ یہ کہنا تھا پروفیسر ڈاکٹر شہر یار خان کا جو کے اقرا یونیورسٹی میں شعبہ بین الاقوامی امور کے پروفیسر ہیں اور مشہور تجزیہ کار ہیں۔ وہ اے پی پی سے خصوصی گفتگو میں پاکستان کی طرف سے کشمیر کے مسئلے کو یو این ایچ سی آر کانفرنس میں پیش کرنے کے بارے میں تجزیہ کر رہے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بڑے پیمانے پر میڈیا کو کامیابی سے انگیج کیا ہے جس سے مسلہ کشمیر کو مزید اجاگر کرنے میں مدد ملی ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ اس درجہ کشمیر کے مسئلے کی آواز موجودہ دور میں اٹھائے جانے کی ایسی مثال کم ملتی ہے۔