لاہور، 4 دسمبر (اے پی پی): 31ویں  ایڈ ایشیاء  میلہ  کے موقع  پر اے پی پی  سے خصوصی  گفتگو میں سیکرٹری جنرل ایڈورٹائزنگ فیڈریشن جاپان یوشیرو نکائی نے کہا ہے کہ پاکستان نے ایڈ ایشیا کانفرنس کے موقع پر لاجواب مہمان نوازی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں جاپانی وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ پاکستان میں سکیورٹی مسائل ہیں اس لئے وہاں جانا رسک ہوگا لیکن یہاں اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ پاکستان پرامن ملک ہے اور یہاں کا کھانا اور ثقافت شاندار ہے جس سے دنیا کو لطف اندوز ہونا چاہیے۔

سورس: وی  این ایس،  لاہور