اسلام آباد،31جنوری  (اے پی پی):پاک بحریہ کثیر القومی بحری مشق “امن” کا انعقاد سال2007 سے کر رہی ہے جس میں دنیا بھر سے بحری افواج شریک ہوتی ہیں۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق “امن  “مشق  کا بنیادی مقصد خطے میں امن و استحکام کیلئے مشترکہ آپریشنز اور جوابی کارروائیوں  کی صلاحتیوں کو نکھارنا ہے۔  پاک بحریہ رواں سال فروری میں ساتویں کثیرالقومی مشق امن2021 کی میزبانی کر رہی ہے۔ اس مشق میں  “امن کیلئے متحد عزم ”کے تحت تقریباً 45 ممالک اپنے بحری اثاثوں اور مندوبین کے ساتھ شرکت کریں گے۔