اسلام آباد، 05 اگست (اے پی پی ):پاک بحریہ کی جانب سے یوم استحصال کشمیر  کے موقع پر اپنے کشمیری بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلیے خصوصی ویڈیو جاری کر دیا  گیا ،ویڈیو میں مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم اور کشمیریوں کی حالت زار کے حوالے سے ایک نظم پیش کی گئی ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے  مطابق   پاک بحریہ اپنے تمام تر فورمز کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو عالمی برادری کے سامنے اجاگر کرتی رہے گی۔

اے پی پی /حمزہ /حامد