ایبٹ آباد، دسمبر 25 ( اےپی پی): پاک فوج کے شہید حولدار شعیب نواں شہرمیں سپرد خاک ،حولدار شعیب نے آواران میں جام شہادت نوش کیا،شہیدکو آبائی قبرستان میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا،پاک آرمی کے حولدار شعیب نے دہشتگروں سے مقابلہ کرتے ھوئے جام شہادت نوش کیا حولدار شعیب چھ بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا ایبٹ آباد،شہید کےسوگران میں دو بیٹیاں ایک بیٹا اور بیوہ شامل ہے پاک آرمی کے حولدار شعیب کا تعلق 42 بلوچ ریجمنٹ سے تھامجھے اپنے والد کی شہادت پر فخر ہے،بیٹابڑا ھو کر پاک آرمی میں شمولیت اختیار کر کے ملک اور قوم کی خدمت کروں گا،بیٹا کا ایک اور سپوت ماں دھرتی پہ قربان, آواران میں شہید ہونے والےپاک فوج کے حوالدار شعیب کو نواں شہر میں سپردخاک کردیاگیا

مادروطن کی حفاظت پر مامور حوالدار شعیب بلوچستان کے علاقے آواران میں دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے میں وطن پر جان قربان کر گٸے جنکا انکے آباٸ شہر ایبٹ آباد کے نواحی علاقے میں نماز جنازہ ادا کیا گیا

جسکے بعد انہیں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا شہید کے سوگوران میں دو بیٹیاں ایک بیٹا اور بیوہ شامل ہیں شہید حوالدار کے دس سالہ بیٹے معاذ نے اپنے والد کی شہادت کے حوالے سے کہا کہ انہیں اپنے والد کی شہادت پر فخر ہے اور میں بھی اپنے ملک کی خاطر جان کی قربانی سے دریغ نہیں

کرونگا شہید کی نماز جنازہ کے موقع پر ایبٹ آباد کی سماجی و سیاسی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔