پشاور ،31جولائی (اے پی پی): ایس ایس پی آپریشنز منصور امان  نے عيد الاضحی  کےموقع پر امن و امان برقرار رکھنے کیلئے سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا۔ پولیس فورس کی چھٹیاں منسوخ، شہر میں 4 ہزار 800 سے زائد اہلکار ڈیوٹياں سرانجام دینگے۔

ایس ایس پی آپریشنز منصور امان کے مطابق عید کے موقع پر شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکے لگائے جائینگے ، عید گاہ، مساجد اور بازاروں میں بھی اہلکار تعینات کئے جائینگے۔ بی ڈی یو اور ایلیٹ فورس بھی الرٹ رہے گی۔

ایس ایس پی آپریشنزنے  واضح کیا کہ پولیس فورس سکیورٹی کے علاوه عيد الاضحی کے موقع پر کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو  بھی یقینی بنائے گی ۔

اے پی پی /صائمہ حیات/نورین