پشاور، 4اپریل(اے پی پی): حکومت خیبر پختونخوا کے محکمۂ ثقافت کی جانب سے آج کرونا وائرس کی خلاف فرنٹ لائن ہر جنگ لڑنے والے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکس سٹاف کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے خصوصی نغمہ جاری کیا گیا جس میں خیبر پختونخواہ کی عوام اور فنکاروں کی جانب سے قوم کے مسیحاؤں کو سلام پیش کیا گیا۔

حکومت خیبر پختونخوا کے محکمۂ ثقافت نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر پشتو زبان میں یہ نغمہ جاری کیا جس کا ٹائٹل “ڈاکٹرانو تہ سلام” ہے۔ اس نغمے کو پشتو کے معروف گلوکار وصال خیال، زمان ظہیر، ستارہ یونس اور دل راج نے گایا ہے۔ نغمے کے بول لائق زادہ لائق نے تحریر کیے ہیں جبکہ موسیقی فرخ زیب نے ترتیب دی ہے۔

محکمہ ثقافت کی جانب سے جاری کردہ اس نغمے کی ویڈیو میں صوبے کے میڈیکل سٹاف کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے اور عوام کی صحت کی حفاظت کے لیے اپنی زندگی کو خطرے میں ڈال کر انکی خدمت کے جذبےکو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔

اے پی پی /صائمہ حیات /قرۃالعین