اسلام آباد،3 ستمبر (اے پی پی)  پنجاب حکومت نے وزیراعظم کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت مرغبانی کے فروغ کے لئے منصوبے کا آغاز کردیا۔راولپنڈی میں گھریلو مرغبانی کے فروغ کے لئے اس منصوبے کے تحت چار سال میں پنجاب حکومت  50 لاکھ مرغیاں اور مرغے رعایتی نرخوں پر فراہم کرے گی ۔وزیراعظم کا یہ منصوبہ ملک میں غذائی کمی کی دوری،صحت میں بہتری کے ساتھ ساتھ چھوٹے کاروبار میں فروغ کا بھی سبب بنے گا ۔

تقریب میں مستحق خواتین و حضرات میں مرغیوں کے پولٹری یونٹس تقسیم کئے گئے ۔

وی این ایس اسلام آباد