لاہور، 30 مارچ(اے پی پی): ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کی سربراہی میں ناقص دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف  پنجاب  بھر میں کارروائیاں جاری ہیں، لاہور کے علاقے گڑی شاھو میں 6 مِلک شاپس اور3 ٹینکرز میں موجود 6500 لیٹر دودھ کو چیک کیا گیا جس دوران ایک ہزار لیٹر غیر معیاری اور ملاوٹی دودھ کو تلف کیا گیا۔ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے اور حشرات کی موجودگی پر 3دوکانوں کو وارننگ نوٹس جاری کیے گئے جبکہ جدید لیکٹوسکین مشینوں کی مدد سے ٹینکرزمیں موجود دودھ کو بھی چیک کیا گیا۔

ڈی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ ضائع کیے گئے دودھ کی ایل آر انتہائی کم، یوریا اور پانی کی ملاوٹ پائی گئی، دودھ کی مقداراور گاڑھے پن میں اضافے کے لیے آلودہ پانی، کیمیکلز، ملک پاؤڈر کی ملاوٹ سنگین جرم ہے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ چیکنگ کے ساتھ ساتھ کرونا وائرس سے بچاؤ بارے احتیاطی تدابیر بھی دوکانداروں کو بتائی جارہی ہیں۔

اے پی  پی/ افتخار علی/حامد