راولپنڈی، 05دسمبر  (اے پی پی): انٹر نیشنل ماٶنٹین ڈے منانے کے لیے پاکستان ماٶنٹین فیسٹیول منعقد کیا گیا جس میں مختلف سرگرمیوں کے ذریعے نوجوان نسل میں پہاڑوں کی ضرورت اور اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔

 ڈیوکوم پاکستان اور راولپنڈی ویمن یونیورسٹی کے تعاون سے پیش کیے جانے والے ماٶنٹین فیسٹیول میں ماٶنٹین ایمبیسیڈر بناۓ گے اور مارگلہ ہلز میں اسلام آباد وائلڈ لائف مینیجمنٹ کے تعاون سے کلین اپ کیمپین کی گئی، ”پہاڑ، خواتین، بائییو ڈئییورسٹی اور پانی“ کے موضوع پہ طلبا کا پینٹنگ بنانے کا مقابلہ منعقد کیا گیا۔

راولپنڈی آرٹس کونسل میں پہاڑوں کی تصویری نمائیش اور مقابلے میں بنائیگی پینٹنگز رکھی گیں جس میں مختلف تعلیمی اور آرٹ کے اداروں نے حصہ لیا اور پہاڑوں کی خوبصورتی، ماحولیاتی تبدیلیاں اور پہاڑوں پہ رہنے والوں کی زندگی کی  منظر کشی کی۔

وی این ایس اسلام آباد

Download video