اسلام آباد، جولائی (اے پی پی): پہلی انٹر ڈیویژنل کبڈی چیمپئن شپ اسلام آباد میں شروع ہوگئی ہے، چیمپئن شپ کی افتتاحی  تقریب پاکستان سپورٹس بورڈ میں منعقد ہوئی۔ جسکے مہمان خصوصی نیول ڈائیریکٹر آف سپورٹس  کیپٹن ناصر محمود تھے۔

چیمپئن شپ میں ملک بھر سے آٹھ ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں، جن میں بنوں، سکھر، پشاور، فیصل آباد، ساہیوال، کوئٹہ کی انفرادی ٹیم جبکہ (لاہور اور گجرانوالہ)، (ملتان اور سرگودھا) کی ایک ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔

ڈائریکٹر نیول سپورٹس کیپٹن ناصر محمود کا کہنا تھا کہ پاکستان نیوی دیگر کھیلوں کے ساتھ ساتھ کبڈی کے میدانوں میں بھی اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ کبڈی ہمارا روایتی کھیل ہے اور اسکو سپورٹ کرنا ہمارا فریضہ ہے۔

جنرل سیکرٹری رانا سرور کا  کہنا تھا کہ اس طرز کی  چیمپئن شپ سے گراس روٹ لیول ٹیلنٹ کھل کر سامنے آئیگا،  اسی سال پہلے جونئیر ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم شرکت کرے گی اور اس چیمپئن شپ سے سامنے آنے والے ٹیلنٹ کو ورلڈ کپ میں موقع دیا جائیگا۔

 

اے پی پی/ احسن/حامد