اسلام آباد، 28 فروری(اے پی پی ): پاکستان سپر لیگ  میں  قلندرز اور زلمی کا  آج کا میچ بارش کی نظر ہونے کا قوی امکان ہے ۔۔۔پچ بچانے کے لیے سٹاف کی کوششیں جاری  ہیں ، میدان اور پچ کی کنڈیشن دیکھ کر آج کے میچ کھیلے جانے کا فیصلہ کیا جائے گا، دوسری جانب پاکستان کرکٹ  بورڈ  نے میچ نہ ہونے کی صورت میں ٹکٹس کے پیسے ریفنڈ ہونے کا بھی اعلان کردیا،،.

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سارا دن بارش کا سلسلہ جاری رہے گا، بارشوں کا سلسلہ کل ہفتے کے روز تک جاری رہے گا،محکمہ موسمیات نے گزشتہ روز ہی بارشوں کا عندیہ دیدیا تھا۔

دوسری جانب شائقین کرکٹ کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ریلیف دینے کا بھی اعلان کردیا گیا،، بارش کے باعث ٹاس نہ ہوسکا توٹکٹ 100فیصد ریفنڈ ہوگا،پی سی بی کے مطابق 5 اوورزسے کم کا کھیل کھیلا گیا تو 75فیصد ٹکٹ ریفنڈ ہوگا،5 اوورزسے زیادہ لیکن 10 اوورزسے کم میچ کھیلاگیا تو50 فیصد ٹکٹ ریفنڈ ہوگا،جبکہ 10 یا اس سے زائد اوورز کا کھیل کھیلا گیا تو ٹکٹ ریفنڈ نہیں ہوگا۔

اے پی پی /احسن/حامد