اسلام آباد، 02 دسمبر ( اے پی پی):پاکستان سپر لیگ سیزن پانچ کے لئے  ریٹینشن  اور ٹرانسفر کا مرحلہ مکمل ، کون سا کھلاڑی کس ٹیم سے کھیلے گا فہرست جاری کردی گئی۔

پی ایس ایل پانچ ، 20 فروری سے 22 مارچ تک جاری  رہے گا، چئیر مین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی نے  پی ایس ایل پانچ  کے تمام میچز پاکستان میں ہی منعقد کرانے کا عزم کیا ہے۔ پلئیرز ڈرافٹنگ 6 دسمبر کو لاہور میں ہوگی۔

پلئیر ٹرانسفر میں عثمان شنواری کراچی کنگز کی بجائے اب  لاہور قلندر کی جانب سے ایکشن میں نظر آئینگے،لاہور قلندر نے فخر زمان، محمد حفیظ، ڈیوڈ ویسے، شاہین آفریدی، عثمان شنواری، سہیل اختر،  حارث رؤف، سلمان بٹ  کو ریٹین کیا۔زلمی نے وہاب ریاض،  حسن علی، کیرون پولارڈ، کامران اکمل، مینٹور ڈیرن سیمی،امام الحق اور  عمر امین کو ریٹین رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سیزن فور کے فاتح کوئٹہ گلیڈی ایٹر ز نے بھی اپنے سٹار پلئیرز کو ریٹین کیا ہے جس میں سرفراز احمد، محمد نواز، شین واٹسن،  احمد شہزاد، عمر اکمل، محمد حسنین،نسیم شاہ، احسن علی شامل ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے شاداب خان، فہیم اشرف، آصف علی، کوک رانچی، حسین طلعت، عماد بٹ، رضوان حسین، اور محمد موسیٰ کو ریٹین کیا ۔ ملتان سلطان نے محمد عرفان، شاہد آفریدی، جیمز ونس، جنید خان، شان مسعود، علی شفیق محمد الیاس کو سیزن پانچ کے لئے اپنے  ساتھ رکھا ہے۔کراچی کنگز نے بابر اعظم، محمد عامر، عماد وسیم، افتخار احمد، عامر یامین، اسامہ میر، عمر خان کو  اپنے ساتھ شامل  رکھا۔

 

 

وی این ایس، اسلام آباد

Download Video