اسلام آباد،07 جنوری  (اے پی پی): پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس میں ماہر آرٹسٹ نصرت جی کے فن پاروں کی نمائش کا انعقاد کیا گیا جس کا افتتاح خاتون اول بیگم ثمینہ علوی نے کیا۔

نصرت جی کے آرٹ میں پاکستانی ثقافت کی جھلکیاں نظر آتی ہیں اور رنگوں کی دنیا نصرت کی پینٹنگ کی نمایاں خصوصیات ہیں۔نمائش میں نصرت جی کے بناۓ گئے  65 فن پارے رکھے گئے  جو آئل  آن کینوس کے میڈیم میں بناۓ گئے ہیں جبکہ مختلف پہلوٶں سے قدرتی مناظر،ثقافت ورثے، لائف  سٹائل  اور علامتی آرٹ کی عکاسی کی گئی ہے۔

نصرت جی نے اپنے فن کی مہارت کے لیے بہت سے ایوارڈ حاصل کیے ہیں،نمائش میں مختلف آرٹسٹس اور شائقین  نے بھی شرکت کی۔

وی این ایس اسلام آباد