اسلام آباد ،04فروری   (اے پی پی ): چیئرمین  قائمہ  کمیٹی برائے خارجہ امور  سینٹیر مشاہد حسین  سید نے  کہا ہے کہ   کشمیری گزشتہ کئی   دہائیوں سے اپنے جائز حق خودارادیت کے حصول کے لیے جدوجہد کر  رہے ہیں اور ان کی یہ قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔

یوم   یکجہتی   کشمیر کے حوالے سے   اے پی پی    سے خصوصی گفتگو  کرتے ہوئے سینٹیر مشاہد حسین سید کا کہنا تھا  کہ بھی  مسئلہ کشمیر، اقوام متحدہ سب سے قدیم حل طلب تنازعہ ہے اور اس کی واحد وجہ بھارت کی جانب سے بہادر کشمیروں کو حق خوداریت د ینے سے انکار ہے۔

بھارت کے جارحانہ رویے اور  کشمیر میں جاری   انسانی حقوق کی بدترین  خلاف ورزی پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا   کہ  بھارت کے جارحانہ رویے   کے  باعث   پورے خطے   کا امن اور معیشت   متاثر ہو رہیں ہیں اس لیے عالمی برادری   کو اس مسئلے کے حل کے لیے    مزیدموثر کردار ادا کرنا   ہو گا ۔

وی این ایس