اسلام آباد،27 مارچ (اے پی پی):چائینہ  کیجانب سے  آج  پاکستان سے  یک جہتی کہ طور پر  کرونا وائرس سے نمٹنے کہ لئیے خنجراب بارڈر کہ راستے میڈیکل سپلائیز کی  پہلی کھیپ  پاکستان بھجوائی  دی گئی  ہے ۔

چین کی انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے وائس چیئرمین ڈین بوکنگ نے کہا کہ کورونا سے بچاؤ اور اسے روکنے کے حوالے سےچین پاکستان کے ساتھ مزید اپنے تجربات شیئر کرے گا۔ چین پاکستان کو میڈیکل سپلائیز جن میں این 95 ماسک، میڈیکل دستانے، سرجیل ماسک، سانس کی مشینیں اور ٹیسٹ کٹس کی چار بیچ روانہ کر چکا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ چین پاکستان کو قرنطینہ کے لیے عارضی اسپتال کے قیام میں بھی مدد فراہم کرے گا۔

یاد رہے  کہ  گزشتہ روز  بھی چین کی علی بابا فاؤنڈیشن اور جیک ما فاؤنڈین کی جانب سے میڈیکل آلات بشمول این 95ماسک کی پہلی کھیپ کراچی پہنچی تھی۔دونوں فاؤنڈیشن کی جانب  میڈیکل سپلائیز کی مزید دو کھیپ ایک ہفتے میں پاکستان پہنچیں گی ۔

اے پی پی /سحر/حامد