چترال ، 21 جولائی  (اے پی پی ):وزیر اعظم پاکستان کے کوآرڈینیٹر برائے سیاسی امور  احمد خان نیازی نے چترال کے ہسپتال میں ڈاکٹروں  اور ضلعی انتظامیہ سے مل کر ان کو کرونا وائرس  کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے پر وزیر اعظم عمران خان  کی جانب سے نیک خواہشات اور خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ وہ چترال کے دو  روزہ  دورہ پر  ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال گئے اور محکمہ صحت کے ڈاکٹروں، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو وزیر اعظم عمران خان  کی طرف سے خیر سگالی کا پیغا م پہنچایا تاکہ ان کا حوصلہ افزائی ہو۔

وی  این ایس،  چترال